سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔ اس خبر کے ساتھ سلمان اور سُناکشی کی نقلی تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان اداکارہ سُناکشی کو انگوٹھی پہناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویروں کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ ان تصویروں کو فوٹ شاپ کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود سلمان اور سُناکشی کی شادی کی افواہیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب اس پر اداکارہ سُناکشی سنہا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ Sonakshi Sinha Reacts to her Viral Wedding Pic
سُناکشی نے اس وائرل تصویر کو مکمل طور پر جعلی قرار دیا ہے اور اس افواہ کو سچ ماننے والوں کا مذاق بھی اڑایا ہے۔ اس وائرل تصویر پر سُناکشی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا، 'کیا تم اتنے بیوقوف ہو کہ اصلی اور فوٹو شاپ والی تصویر میں فرق نہیں کر سکتے؟ سُناکشی نے یہ لکھتے ہوئے ہنسنے والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔ Salman and Sonakshi Viral Wedding Pic