اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سوناکشی سنہا گھر میں ورزش کر رہی ہیں - کورونا وائرس کے قہر

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا گھر پر رہ کر ورزش کررہی ہیں۔

سوناکشی سنہا گھر میں ورزش کررہی ہیں
سوناکشی سنہا گھر میں ورزش کررہی ہیں

By

Published : Apr 22, 2021, 2:21 PM IST

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئےقہر کے پیش نظر لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں۔ تو وہیں، سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے گھر پر ورزش کرتی نظر آرہی ہیں۔

سوناکشی نے اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنے بال باندھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہ ورزش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

سوناکشی نے ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’جب آپ کے لیے ’ڈبلیو ایف ایچ کا مطلب ورک آؤٹ فروم ہوم ‘ ہو گھر پر ہی رہیں۔'

سوناکشی سنہا جلد ہی فلم ’بھہج : دا پرائز آف انڈیا‘ میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں وہ اجے دیوگن ، سنجے دت جیسے فنکاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details