بالی ووڈ اداکارہ سُناکشی سنہا کے حوالے سے ایک خبر گزشتہ کئی دنوں سے گردش کر رہی ہیں کہ ان کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ سُناکشی پر الزام ہے کہ انہیں دہلی میں ایک ایونٹ میں شرکت کرنا تھا لیکن انہوں نے شرکت نہیں کی۔ سُناکشی کو اس ایونٹ کے لیے 28 لاکھ روپے ایڈوانس فیس بھی دی گئی تھی۔ Sonakshi Sinha on Non Bailable Warrant-
سُناکشی کی تقریب میں شرکت نہ ہونے پر ایک فرد نے اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے، جس کے بعد اداکارہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ حالانکہ اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن سُناکشی نے اس خبر پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔ Sonakshi Sinha breaks silence on non-bailable warrant reports
میڈیا رپورٹس کے مطابق سُناکشی سنہا کو اپریل میں مراد آباد کی عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ وہیں سناکشی نے اس معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' کچھ دنوں سے میڈیا میں بغیر کسی تصدیق کے میرے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کی جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہے۔ یہ خبر پوری طرح سے من گھڑت ہے اور مجھے پھنسایا گیا ہے۔ یہ کسی فضول انسان کا کام ہے، جو مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ میں میڈیا سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اس جعلی خبر کو نہ پھیلائیں، کیونکہ میرے خلاف اس طرح کی خبریں پھیلانے والا سستی پبلیسیٹی کے لیے ایسا کر رہا ہے'۔