فلم ملک میں رشی کپور کی معاون اداکار تاپسی پنو نے جمعرات کے روز ان کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی تصویر شیئر کی اور اداکار کے ساتھ کچھ جذباتی اور بہتریں لمحوں کو بتاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی۔
32 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام میں ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں تاپسی رشی کپور کو گلا لگاتے ہوئے اور دونوں مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔یہ تصویر سنہ 2018 میں ملک فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھی۔
تاپسی نے لکھا کہ یہ میری ان کے ساتھ لی گئی میری پسندیدہ تصویر ہے۔ان کے ساتھ دو بار کام کیا ہے اور اس انسان کی جانب سے ملی پذیرائی میرے ذہن او دل میں رچ بس گئی ہے۔یہاں تک کہ ان کا مجھے پریشان کرنے میں بھی پیار چھپا ہوا تھا ان کی باتیں سننا مزیدار ہوتا تھا۔ سر ہماری ہیٹرک رہ گئی۔مجھے یقین ہے کہ ہم پھر کہیں ملے گئے اور اسی مسکراہٹ کے ساتھ اسی طرح ہم دوبارہ گلمے ملیں گے۔
تاپسی نے سنہ 2013 کی کامیڈی ڈرامہ فلم میں بھی مرحوم اداکار رشی کپور کے ساتھ بھی اداکاری کرتے ہوئے نطر آئی تھی۔