مشہور گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
فی الوقت وہ چینائی کے ایک نجی ہسپتال میں اپنا علاج کرارہے ہیں۔
مشہور گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
فی الوقت وہ چینائی کے ایک نجی ہسپتال میں اپنا علاج کرارہے ہیں۔
ایس پی بالا سبرامنیم نے خود سوشل مییڈیا پر اس کی اطلاع دی۔ اس ضمن میں انھوں نے کہا کہ انھیں پچھلے تین دن سے سردی بخار ہے اور جب انھوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تو مثبت نکلا، تاہم ان کی صحت ٹھیک ہے، اور ہسپتال میں ان کا بہتر علاج ہورہا ہے۔اگرچہ ڈاکٹرز نے انھیں گھر پر رہکر بھی علاج کرانے کی اجازت دی تھی مگر انھوں نے ہسپتال میں رہنے کو ترجیح دی تاکہ افراد خاندان اس سے متاثر نہ ہوں۔
اس موقع پر انھوں نے ان کے دوست احباب اور محبین کو فون کرنے کی زحمت نہ کرنے کی اپیل کی۔