شردھا کپور پولیس کے کردار میں - ایکشن تھریلر فلم
اداکارہ شردھا کپور اپنی آنے والی فلم ساہو میں پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔
جنوبی بھارتی فلموں کے سپراسٹار پربھاس کی ایکشن تھریلر فلم ساہو کا ٹیزر جاری کردیاگیا ہے۔اس فلم میں شردھا کپور بھی زبردست ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔
ساہو میں وہ ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔شردھا نے کہا،’’میں پہلی بار پولیس افسر کا کردار ادا کررہی ہوں اور اس کے لئے میں کافی پرجوش ہوں۔ملک کے لئے پولیس بہت کچھ کرتی ہے۔فلم میں ان کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے‘‘۔
ٹیزرمیں شردھا بندوق پکڑے ہوئے نظر آئیں ۔شردھا اس کے بارے میں کہا کہ’’بندوق پکڑنے میں مجھے بہت آسانی ہوئی۔ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے یہ میرے ہی جسم کا حصہ ہے۔اگر سیٹ پر میرے پاس بندوق نہیں ہوتی تھی تو میں لوگوں سے اس کے بارے میں پوچھنے لگتی تھی‘‘۔
واضح رہے کہ ساہو میں پربھاس اور شردھا کپور کے علاوہ نیل نتن مکیش،جیکی شراف،چنکی پانڈے جیسے ستارے بھی نظر آئیں گے۔
فلم کا بجٹ تقریباً 300کروڑ کا ہے۔فلم کی ہدایت سجیت نے کی ہے۔ساہو اس سال 15اگست کو سنیما گھر کی رونق بنے گی۔