اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سوشانت کیس پر شیوسینا کا موقف - شیوسینا کا موقف

'سوشانت سنگھ راجپوت کیس کوسی بی آئی کے حوالے کرنے کا مطالبہ سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہو سکتی ہے'

سوشانت کیس پر شیوسینا کا موقف
سوشانت کیس پر شیوسینا کا موقف

By

Published : Aug 14, 2020, 10:29 PM IST

شیو سینا نے آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے پوتے پارتھ پوار کی جانب سے فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے تحقیقات کراے جانے کے مطالبے کو بچکانہ پن اوربے وقوفی" قرار دیا۔ پارتھ پوارنائب وزیراعلی اجیت پوار کے فرزند ہیں۔

شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا ' میں لکھے گےاداریے میں کہا ہے کہ ممکن ہے کہ کوئی پارتھ کا غلط استعمال کر رہا ہو۔

ادارتی مضمون کے مطابق ، "پارتھ پوار نے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو خط لکھ کر سوشانت سنگھ راجپوت کیس کوسی بی آئی کے حوالے کرنے کا جو مطالبہ کیا ہے وہ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہو سکتی ہے اور اسے استعمال کیا جا رھا ہو-

اداریہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ کچھ تجربہ کار افراد سی بی آئی انکوائری کے مطالبے کی پشت پناہی بھی کررہے ہیں انھیں یہ سمجھنا چاہئے کہ مہاراشٹر کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے کی سازش رچی جاری ہے نیز ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی اہل ہے۔

مضمون میں ممبئی پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب تک اس معاملے میں جو تفتیش ہوئی ہے وہ ٹھیک ڈھنگ سے کی گئ ہے -کسی بھی سمت میں اس معاملے میں ممبئی پولیس نے کوئی کوتاھی نھیں برتی ہے-

یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارش اور جگہ جگہ پانی جمع ہونے سےعوام پریشان

ABOUT THE AUTHOR

...view details