اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

شیوراج سنگھ کا سروج خان کے انتقال پر اظہار افسوس - entertainment news

سروج خان کا آج صبح سویرے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 71سال کی تھیں۔

shivraj singh chouhan express grief over death of saroj khan
شیوراج سنگھ کا سروج خان کے انتقال پر اظہار افسوس

By

Published : Jul 3, 2020, 3:24 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ہندوستانی فلم انڈسٹری کی نامور کوریوگرافر سروج خان کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلی نے کہا کہ اپنی کوریوگرافی سے جو جادو انہوں نے اسکرین پر کیا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

سروج خان کا آج صبح سویرے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 71سال کی تھیں۔ انہیں سانس میں دشواری کے بعد 17جون کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ طبی جانچ کے بعد ان میں کورونا وائرس کا کوئی اثر نہیں پایا گیا ہے۔ سروج خان کو ممبئی میں ملاڈ کے مقام پر سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

وہ 40 سال سے زیادہ عرصے تک بالی ووڈ سے وابستہ رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details