اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Raj Kundra Arrest: شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا گرفتار - راج کندرا فحش معاملہ

پیر کی شب کاروباری اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش مواد تیار کرنے اور بعد میں انہیں کچھ ایپس پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا گرفتار
شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا گرفتار

By

Published : Jul 20, 2021, 9:06 AM IST

ممبئی کرائم برانچ نے پیر کی شب بزنس مین اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش مواد تیار کرنے اور بعد میں انہیں کچھ ایپس پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس معاملے میں گیارہ دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم اس معاملے میں کندرا کلیدی ملزم ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ "ہمارے پاس کندرا کے خلاف کافی ثبوت ہیں"۔

کندرا کی گرفتاری کے بعد ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل کندرا کو منگل کی صبح جے جے اسپتال میں طبی جانچ کے لیے لے گئے اور بعد میں انہیں ممبئی پولیس کمشنر کے دفتر لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں:نیہا دھوپیا دوسری بار ماں بننے جارہی ہیں، تصویر شیئر کی

کندرا کے خلاف یہ کیس فروری میں ممبئی کے مالونی پولیس اسٹیشن میں اس وقت درج کیا گیا تھا جب ایک عورت نے پولیس سے شکایت کرتے ہوئے کندرا کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ "اس خاتون کی شکایت کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور یہ معاملہ کرائم برانچ کو منتقل کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی ہم نے فحش سے متعلق مقدمات درج کیے تھے جس میں ایک اداکارہ اور کچھ دیگر افراد کو ملزم بنایا گیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم راج کندرا کیس کی تحقیقات کریں گے اور معلوم کریں گے کہ کیا راج کندرا کا پہلے درج کیے گئے فحش معاملات سے کوئی تعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کندرا پر آئی پی سی سیکشن 420 (دھوکہ دہی)، 34، 292 اور 293 (فحش اور غیر مہذب اشتہارات اور ڈسپلے سے متعلق) کے علاوہ آئی ٹی ایکٹ کے متعلقہ دفعات اور خواتین کو غلط طریقے سے دکھانے کے (ممنوعہ) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details