اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'کووڈ-19 کے جنگجوؤں کے ساتھ احترام کے ساتھ سلوک کیا جائے' - شلپا شیٹی

شلپا شیٹی نے ایک ویڈیو پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے صف اول میں کھڑے طبی عملے کے ساتھ احترام کے ساتھ سلوک کریں۔

شلپا شیٹی
شلپا شیٹی

By

Published : Apr 27, 2020, 3:58 PM IST

کورونا وائرس کے بحران کے دوران ڈاکٹروں اور میڈیکل پریکٹیشنرز پر حالیہ حملوں کی روشنی میں اداکار شلپا شیٹی نے لوگوں سے طبی عملے کی شراکت کو تسلیم کرنے کی تاکید کی اور سب کو غلط خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی درخواست کی۔

چوالیس سالہ اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے صف اول میں کھڑے طبی عملے سے احترام کے ساتھ سلوک کریں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شلپہ شیٹی نے مداحوں سے ڈاکٹروں، نرسوں اور باقی طبی عملہ کے کام کاج کے بارے میں بات چیت کی، کیسے طبی عملہ کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کے نام اس ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ڈاکٹرس کے ساتھ حسن سلوک کریں اور ان کو ہراساں نہ کریں۔

شلپا نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا 'انسانیت کے نام ہم صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ اہم ان لوگوں کے لیے اپنی آواز بلند کریں جو ہماری حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کر رہے ہیں'۔

بالی وڈ کی متعدد شخصیات سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے ہینڈلس کے ذریعے امن اور ہیار و محبت کے ہیغام عام کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details