بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کندرا پہلے کہہ چکی ہیں کہ ان کے شوہر راج کندرا بے قصور ہیں اور وہ فحش مواد بنانے میں ملوث نہیں تھے۔ تاہم اداکارہ نے اپنا موقف تبدیل کر لیا اور مبینہ طور پر راج کُندرا سے علیحدگی کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو پورنوگرافی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر فحش فلمیں بنانے اور انہیں ایپ پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔
اس کیس کی وجہ سے شلپا شیٹی بھی قانونی کارروائی کی زد میں آگئی ہیں اور ان کے خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شلپا اپنے شوہر راج کندرا سے علیحدہ ہوسکتی ہیں۔