شیلپا شیٹی کندرا نے جمعہ کے روز انسٹاگرام میں ویڈیو کے ساتھ پیار بھرا پیغام لکھا۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کی والدہ سنندنا شیٹی بھگوان شیو کی خاکہ نگاری کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
دھڑکن اداکارہ نے اپنے پوسٹ میںلکھا کہ یہ لاک ڈاؤن کا وقت خود شناسی اور ہمارے والدین کو پیار اور عزت کرنے کا وقت ہے جو وہ اتنے برسوں سے ہمارے لیے کرتے آرہے ہیں اور پیار کرنے کے علاوہ ہم زیادہ کچھ کر بھی نہیں سکتے ۔
شیلپا نے انسٹاگرام کے پوسٹ کےعنوان پر لکھا کہ ہمارے والدین نے ہمیں پیار سے لے کر تمام قربانیاں تک ہمارے لیے بہت کچھ کیا ہے۔جو ہم ان کے لیے نہیں کرسکتے ہیں۔ایک منٹ کے لیے بھول بھی جائیں کہ انہوں نے ہمارے لیے کتنا کچھ کیا ہے۔ہم ایسے دور کا حصہ ہیں جو تیز رفتار کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے میں یقین رکھتی ہے، جو ماضی کو بھول کر صرف حال کے لیے جیتی ہے۔لیکن یہ انسان کی غلطی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ لاک ڈاؤن کا وقت انمول ہے۔میری خوش قسمتی تھی کہ میرے بچپن کے دنوں میں میں نے اپنی نانی کے ساتھ حسین پل گزارے ہیں اور مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میرا بیٹے بھی میری ماں کے ساتھ اس حسین لمحات کو جی رہا ہے۔ماں آپ کا شکریہ۔ہم سب بہت خوش قسمت ہیں۔
اداکارہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنی فیملی کے ساتھ گھر کے اندر رہ رہی ہے اور کورونا وائرس کے بحران کے دوران احتیاطی تدابیر پر اپنے مداحوں کو آگاہ کررہی ہے۔