اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

فیملی کے ساتھ ورزش کرتی ہیں شلپا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اپنے کنبہ کے ساتھ ورک آؤٹ کرتی ہیں۔

shilpa is doing exercise with the family
فیملی کے ساتھ ورزش کرتی ہیں شلپا

By

Published : Apr 21, 2020, 4:53 PM IST

اداکارہ شلپا شیٹی بالی ووڈ کی فٹ اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ وہ اپنی ورزش اور فٹنس کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ شلپا شیٹی نے ورک آؤٹ شیڈول کے بارے میں بات کی، جسے وہ اور ان کا کنبہ فالو کرتا ہے۔

انہوں نے شیئر کیا کی کس طرح وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ورزش کرکے لطف اندوز ہوتی ہیں۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی


شلپا نے اپنے ورک آؤٹ سیشن کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں نے چند روز قبل اپنے بیٹے ویان کے ساتھ ایکسرسائز فن شیئر کیا تھا اور مجھ سے ورک آؤٹ کی پوری ویڈیو شیئر کرنے کو کہا گیا تھا۔ میرے پاس پورے ورک آؤٹ کی ویڈیو نہیں ہے، بلکہ میرے مجموعے میں جو کچھ ملا وہ شیئر کر رہی ہوں’۔

شلپا نے کہا کہ ’مجھے پورا یقین ہے کہ جو کنبہ ساتھ کھاتا ہے، دعا کرتا ہے اور ورزش کرتا ہے ... وہ ہمیشہ ایک ساتھ رہتا ہے۔ اکثر میں اور راج جب صبح ورزش کرتے ہیں، ہمارے ساتھ ويان بھی شامل ہو جاتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر یہ اس کے لیے تفریح نہیں ہے تو پھر وہ اس سارے عمل سے لطف اندوز نہیں ہو پائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details