اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

فلم شکارا کی باکس آفس پر کمائی۔۔۔ - سنہ 1990 میں کشمیر سے ہجرت

کشمیری پنڈتوں پر بنی فلم شکارا 7 فروری ریلیز ہوئی۔فلم کے پہلے دن کے باکس آفس کلیکشن کی بات کریں تو یہ فلم 1.2 کروڑ روپے کے کمائی کرنے میں کامیاب رہی۔

فلم شکارا کا باکس آفس میں کمائی۔۔۔
فلم شکارا کا باکس آفس میں کمائی۔۔۔

By

Published : Feb 9, 2020, 5:43 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:47 PM IST

امید کی جا رہی ہے کہ فلم آج 2 سے 3 کروڑ تک کی کمائی کر لے گی۔


بتا دیں کہ فلم 'شکارا' کشمری پنڈتوں کی سنہ 1990 میں وادی کشمیر سے ہجرت پر مبنی ہے۔ فلم کی ریلئیز سے قبل فلم تنازع کا شکار بنی ہوئی تھی، جب فلم کی ریلیز کو روکنے کے لیے مفاد عامہ کے تحت جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی تھی
عرضی گذاشت کا کہنا تھا کہ ودھو ونود چوپڑا کی فلم شکارا میں فرقہ وارانہ مواد شامل ہے اور اس میں کشمیری مسلمانوں کو انتہائی منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
تاہم عدالت نے اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میں کچھ بھی غلط نہیں ہے اور اس کی ریلیز سے امن وامان کی صورتحال پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

فلم کی ریلیز کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ودھو ونود چوپڑا کو مبارک باد پیش کی۔

بشکریہ ٹویٹر/ عامر خان
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا:'ونود آپ کو ڈھیر ساری مبارکباد۔ شکارا ایسی فلم ہے جو حال کی تاریخ کا سب سے دکھ بھرے واقعے میں سے ایک پر بنی ہے۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جسے بتائے جانے کی ضرورت ہے'۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 6:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details