بالی ووڈ کا نیا شادی شدہ جوڑا فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر کی شادی کی تقریب میں لی گئی تصاویر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ حال ہی میں شبانی اور فرحان کی ایک تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ اس تصویر میں شبانی فرحان کے ہاتھ میں مہندی لگاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ Shibani applies henna on Farhan Akhtar's palm
شیبانی کی دوست اور ڈیزائنر پائل سنگھل نے منگل کے روز مہندی کی تقریب میں لی گئی ان کی تصاویر کو شیئر کیا۔ اس تصویر میں شیبانی کو فرحان کی ہتھیلی پر مہندی لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں جہاں دلہن شبانی بالکل تیار نظر آرہی ہیں، وہیں فرحان سادہ اور آرام دہ لباس میں نظر آرہے ہیں۔
پائل نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میری دوست کو بہت سارا پیار، جو اب مسز ہوگئی ہیں۔ شبانی اور فرحان، ایک دوسرے کو تلاش کرنے کے لیے شکریہ، تم لوگ ایک ساتھ بہت پیارے لگتے ہو۔ میری دعا ہے کہ تم دونوں ہمیشہ خوشی کے ساتھ زندگی گزارو'۔ پائل نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔