اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

رحمان کے ہنر کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہے بالی ووڈ: شیکھر کپور

فلمساز شیکھر کپور نے سوشل میڈیا پر ممتاز موسیقار اے آر رحمان کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آسکر میں رحمان کی بین الاقوامی سطح پر پہچان بالی ووڈ میں 'موت کا بوسہ' ثابت ہوئی ہے۔

By

Published : Jul 27, 2020, 1:58 PM IST

شیکھر کپور ٹوئیٹ
شیکھر کپور ٹوئیٹ

اے آر رحمان نے کچھ دنوں قبل فلم انڈسٹری میں ان کے خلاف کام کرنے والے 'گینگ' کے بارے میں ذکر کیا تھا۔ جس کے بعد فلمساز شیکھر کپور نے کہا کہ بالی ووڈ رحمان کی قابلیت اور ہنر کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا رحمان کی بین الاقوامی سطح پر پہچان بالی ووڈ کے لیے'موت کا بوسہ' ہے۔

74 سالہ اداکار نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ رحمان آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی پریشانیاں کیا ہے؟ آپ نے اپنے دم پر آسکر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ آسکر بالی ووڈ میں موت کا بوسہ ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ کے پاس اتنی قابلیت ہے، جسے بالی ووڈ سنبھال نہیں سکتا ۔

موسیقار اے آر رحمان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے بارے میں متعدد غلط خبریں اور افواہیں انڈسٹری میں گشت کر رہی ہیں جس سے ان کے کام پر کافی منفی اثر پڑ رہا ہے۔

ایک ریڈیو چینل کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں رحمان نے کہا کہ میں اچھی فلموں کو کبھی منع نہیں کرتا ہوں۔لیکن میرے خیال میں ایک گینگ ہے جو غلط فہمیوں کی وجہ سے کچھ غلط افواہیں پھیلا رہا ہے۔

رحمان بتاتے ہیں کہ میں جب مکیش چھابرا میرے پاس آئے تو میں نے انہیں دو دن میں چار گانے کمپوز کر کے دیئے۔انہوں نے مجھے بتایا کہ بہت سارے لوگوں نے کہا کہ رحمان کے پاس مت جاؤ۔انہوں بہت ساری کہانیاں بتائی۔اور میں نے وہ سب سنا بھی ہے لیکن اب میں سمجھ گیا ہوں کہ مجھے کیوں کم بالی ووڈ میں آفرز ملتی ہیں اور اچھی فلمیں میرے پاس کیوں نہیں آرہی ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ' میں اب سنجیدہ فلموں میں کام کر رہا ہوں کیونکہ ایک پورا گینگ میرے خلاف کام کر رہا ہے۔لوگ توقع کرتے ہیں کہ میں کچھ کام کروں گا لیکن لوگوں کا ایک گروہ ایسا ہونے سے روکتا ہے، بغیر یہ جانے کہ وہ نقصان کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details