اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

خصوصی پیشکش: شمی کپور، بالی وڈ کے باغی اداکار

بالی ووڈ میں شمی کپور ایسے اداکار ہیں جنہوں نے امنگ اور جذبات کو بڑے پردے پر انتہائی رومانوی انداز میں پیش کیا۔

By

Published : Aug 14, 2019, 3:12 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 11:53 PM IST

shami-kapoor-death-anniversary


زندگی کو اپنے کردار میں متحرک کرنے والے شمي کپور کی فلموں پر نظر ڈالنے پر ان پر فلمائے گائے نغموں اور گیت کے بولوں میں مستی کا احساس ہوتاہے۔ 'بار بار دیکھو ہزار بار دیکھو' اور 'چاہے مجھے کوئی جنگلی كهے' جیسے گیتوں میں آج بھی ان کی باغیانہ تصویر ہمارے ذہن میں گردش کرنے لگتی ہے۔

شمي کپور کو ریبل یعنی باغی اداکار کا لقب اس لئے دیا گیا ہے کہ کیونکہ اداسی، مايوسی اور دیوداس نما اداکاری کے روایتی طرز کو بالکل مسترد کر کے اپنی اداکاری کے لئے ایک نئی راہ پیدا کی۔

خصوصی پیشکش: شمی کپور، بالی وڈ کے باغی اداکار

21 اکتوبر 1931 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے شمی کپور کے والد پرتھوی راج کپور فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار تھے۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے پر شمي کپور کا رجحان بھی اداکاری کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔ سنہ 1953 میں آئی فلم 'جیون جیوتی' سے بطور اداکار شمی کپور نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔

خصوصی پیشکش: شمی کپور، بالی وڈ کے باغی اداکار

سنہ 1953 سے 1957 تک شمی کپور فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔ اس دوران انہیں جو بھی کردار ملا اسے وہ قبول کرتے چلے گئے۔ انہوں نے ٹھوکر، لڑکی، کھوج، محبوب، احسان، چور بازار، تانگے والی، سپه سالار، ہم سب چور ہیں اور میم صاحب جیسی کئی فلموں میں اداکاری کی لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی۔

خصوصی پیشکش: شمی کپور، بالی وڈ کے باغی اداکار

شمی کپور جب فلم انڈسٹری میں آئے تو ان کی جسمانی ساخت اور ان کا جھک کر چلنا اور باڈی لینگویج فلم کے نقطہ نظر سے مناسب نہیں تھی لیکن بعد میں یہی اسٹائل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ان کے لیے موسیقاروں نے جذبات سے پر موسیقی ،نوجوانوں کے دلوں کو بے چین کرنے والی دھن بنانی پڑی اور نغمہ نگاروں کو انہیں ذہن میں رکھتے ہوئے گانے لکھنے پڑے۔ ان کے لئے عظیم گلوکار محمد رفیع نے اپنی شاندار آواز سے جو انداز اختیار کیا وہ ان کے لیے بہت مناسب ثابت ہوا۔

خصوصی پیشکش: شمی کپور، بالی وڈ کے باغی اداکار

سنہ 1955 میں شمي کپور نے اداکارہ گيتابالي سے شادی کر لی۔ فلم انڈسٹری میں گيتابالی ان سے کافی سینیئر تھیں۔ شمی کپور اور گيتابالی جوڑی فلم مس کوکا کولا کے دوران شہ سرخیوں میں آئی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کیدار شرما کی فلم 'رنگین راتیں' میں بھی کام کیا۔

شمی کپور کا ستارہ ڈائریکٹر ناصر حسین کی سنہ 1957 میں آئی فلم 'تم سا نہیں دیکھا' سے چمکا۔ بہترین نغمہ اور اداکاری سے سجی اس فلم کی کامیابی نے شمی کپور کو اسٹار کے طور پر ان کی شناخت قائم کی۔ آج بھی اس فلم کے سدا بہار نغمات ناظرین اور سامعین کوسحر میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

ساٹھ کے عشروں میں شمي کپور شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے۔ جب کبھی فلم سازوں کو کسی نئی اداکارہ کوفلم انڈسٹری میں موقع دینا مقصود ہوتا تھا تو انہیں شمی کپور کے ساتھ فلم میں لیتے تھے۔ ان اداکاراؤں میں سائرہ بانو( جنگلی)، آشا پاریکھ 'دل دے کر دیکھو' اور شرمیلا ٹیگور (کشمیر کی کلی) شامل ہیں۔

انہوں نے پانچ دہائیوں پر مشتمل فلمی کیریئر میں تقریباً 200 فلموں میں کام کیا۔ ان کی کچھ قابل ذکر فلمیں رنگین راتیں، تم سا نہیں دیکھا، مجرم، اجالا،دل دے کر دیکھو،جنگلی، پروفیسر، چائنا ٹاؤن، بلف ماسٹر، كشمير کی كلی ،راجكمار، جانور، تیسری منزل،این ایوننگ ان پیرس ،برہمچاری، تم سے اچھا کون ہے اور پرنس ہیں۔

سنہ 1968میں انہیں فلم برہمچاری کے لئے بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ معاون کردار کے طور پر 1982 میں 'ودھاتا' فلم کے لئے انہیں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔ سنہ 1995میں انہیں فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، 1998میں فن کار ایوارڈ، 1999 میں زی سنے کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور 2000 میں اسٹار سنے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

خصوصی پیشکش: شمی کپور، بالی وڈ کے باغی اداکار

اپنی دلکش اداؤں سے طویل عرصہ تک لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے شمی کپور 14 اگست 2011 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے مگر ان کی اداکاری کا نیا اسلوب، شوخی اور مستی ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 11:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details