اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

شکنتلا دیوی کا ٹریلر ریلیز - فلم شکنتلا دیوی کا ٹریلر

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی فلم 'شکنتلا دیوی' کا مزاحیہ ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جس میں ودیا ریاضی دان شکنتلا دیوی کے کردار میں نظر آرہی ہیں، جو اداکارہ کے ذریعہ ماضی میں ادا کیے گئے کرداروں سے کافی منفرد ہے۔ اس فلم میں جشو سینگپتا، ثانیہ ملہوترا اور امت سادھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

شکنتلا دیوی کا مزےدار ٹریلر ریلیز
شکنتلا دیوی کا مزےدار ٹریلر ریلیز

By

Published : Jul 15, 2020, 4:24 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی آئندہ فلم 'شکنتلا دیوی' کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

اس فلم میں ودیا منفرد انداز میں نظر آرہی ہیں۔ شکنتلا دیوی کے چھوٹی بچی سے لے کر ایک ماں بننے کے سفر کو اس فلم میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کے اس ٹریلر میں شکنتلا دیوی کی جدوجہد کی جھلک کو بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ فلم ریاضی کی ماہر شکنتلا دیوی کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں ودیا بالن ان کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم میں ودیا بالن کے علاہ ثانیہ ملہوترا بھی نظر آئیں گی جو ان کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہیں جشو سینگپتا اور امت سادھ بھی فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

انو مینن کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمزان پرائم پر 31 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کے پروڈیوسر نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ یہ فلم ڈیجیٹل پلیٹفارم پر ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ فلم 8 مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا وائرس بحران کے بعد نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس فلم کو ریلیز نہیں کیا گیا لیکن اب اسے ڈیجیٹل پلیٹفارم پر ریلیز کیا جارہا ہے۔حال ہی میں ودیا بالن کی مختصر فلم 'نٹکھٹ' بھی ریلیز ہوئی ہے۔اس فلم کو ودیا نے پروڈیوس بھی کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details