بالی ووڈ میں ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ آر مادھون کی آنے والی فلم 'راکٹری: دی نامبی افیکٹ' میں شاہ رخ کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔
یہ فلم اسرو کے سابق سائنسداں اور ایرو اسپیس انجینیئر نامبی نارائن پر مبنی ہے۔
اب فلم میں شاہ رخ کے کردار کے بارے میں ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔
شاہ رخ خان خود کا کردار نبھائیں گے بتایا جا رہا ہے کہ شاہ رخ فلم 'راکٹری: دی نامبی افیکٹ' میں اپنا کردار خود ادا کرتے نظر آئیں گے۔
'راکٹری' پہلے 12 مارچ کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب سنہ 2020 کے سیکنڈ ہاف میں آنے کی امید ہے۔
'راکٹری' کے علاوہ شاہ رخ ملٹی اسٹارر فلم 'برہماستر' میں بھی کیمیو کرتے دکھائی دیں گے۔ اس کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا اسٹارر فلم 'شیر شاہ' اور راجکمار راؤ کی فلم 'چھلانگ' میں بھی شاہ رخ کے کیمیو کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔