جنوبی بھارت کے فلمساز شنکر فلم ’2.0‘ کی کامیابی کے بعد نیا سائنس تھریلر بنانے کی تیاری میں ہیں۔ پہلے اس فلم میں وہ ریتک روشن کو لینا چاہتے تھے لیکن اس سلسلے میں ریتک کی جانب سے کوئی کنفرمیشن نہیں آیا۔
اب خیال ہے کہ شاہ رخ اس فلم میں کام کرسکتے ہیں اور ان کا رول بہت دلچسپ ہوگا۔ فلم میں وہ آکٹوپس جیسی مخلوق بننے والے ہیں جس کے پاس سپر ہیرو جیسی طاقت ہوگی۔
شاہ رخ خان جادوئی آکٹوپس کے کردار میں! - جنوبی بھارت
بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان انڈرواٹر سائنس فکشن فلم میں جادوئی آکٹوپس کے کردار میں دکھائی دے سکتے ہیں۔
جادوئی آکٹوپس کے کردار میں نظر آئیں گے شاہ رخ خان
گذشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم زیرو کے اعلان کے بعد سے شاہ رخ نے کوئی فلم اناؤنس نہیں کی ہے اور انہیں انڈرواٹر ایڈونچر فلم کی پیش کش کی گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ شنکر ان کے جواب کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ 2.0 کے بعد شنکر کی فلم انڈین۔ 2 ہوگی لیکن اسی کے ساتھ وہ ایک اور پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ یہ فلم ایک انڈرواٹر سائنس فکشن ہے۔
Last Updated : Aug 7, 2019, 2:54 PM IST