سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھلے ہی اپنی آنے والی فلم کا آفیشیل اعلان نہیں کیا ہے، لیکن سنیچر کے روز اداکار نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ انہیں اس سال بڑے پردے پر ملیں گے۔
اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، 55 سالہ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین منٹ سے زیادہ کی ویڈیو پوسٹ کی اور کہا کہ وہ سینما ہال میں لوگوں کی تفریح کے لئے بے چین ہیں۔
غورطلب ہے کہ شاہ رخ خان آخری دفعہ 2018 میں آئی فلم 'زیرو' میں دکھے تھے۔
انہوں نے ویڈیو میں کہا ، 'میں آپ سب کے لئے دیر سے نیک خواہشات پیش کر رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ سب اس بات پر متفق ہوں گے کہ سب کے لئے 2020 بدترین سال تھا۔ اس خوفناک وقت میں امید کی کرن، مثبتیت تلاش کرنا مشکل ہے۔ لیکن ان خراب، مشکل دنوں، خوفناک سالوں کے پیش نظر، اس پر قابو پانے کے لئے میرے پاس ایک راستہ ہے۔