اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کورونا وائرس پر ہوئی میٹنگ میں شامل ہوئے شاہ رخ خان

بی سی سی آئی اور آئی پی ایل کے ذریعے کورونا وائرس کو لیکر منعقد کی گئی میٹنگ میں سنیچر کے روز بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی شامل ہوئے۔ اداکار نے کہا کہ شائقین، کھلاڑیوں اور مینیجمنٹ کی سکیورٹی سب سے اہم ہے۔

میٹنگ میں شامل ہوئے شاہ رخ خان
میٹنگ میں شامل ہوئے شاہ رخ خان

By

Published : Mar 14, 2020, 11:42 PM IST

شاہ رخ خان جو انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس(کے کے آر) ٹیم کے مالک ہیں، وہ سنیچر کے روز کورونا وائرس کو لیکر ہوئی آئی پی ایل کی کاؤنسل میٹنگ میں شریک ہوئے۔ اداکار شاہ رخ نے کہا کہ سبھی کو لگتا ہے کہ شائقین، کھلاڑیوں اور مینیجمنٹ کی سکیورٹی سب سے زیادہ ضروری ہے۔

شاہ رخ نے ٹویٹ میں لکھا،' فرینچائزی مالکوں سے فیلڈ سے باہر ملنا اچھا رہا۔ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل کی میٹنگ ہم سب کے من کی بات تھی۔۔۔شائقین، کھلاڑیوں اور مینیجمنٹ کی سکیورٹی سب سے پہلے ہے۔ حکومت اور صحت اداروں کے سبھی ہدایات پر کام کیا جائے گا۔'

ٹویٹ

ایک اور ٹویٹ میں شاہ رخ خان نے لکھا،' امید ہے کہ وائرس ایک طرف رکھ کر کھیل چلتا رہے گا۔ بی سی سی آئی اور ٹیم کے مالکوں نے حکومت سے باتچیت سبھی کی سکیورٹی کے مدنظر ایک راستہ نکالنے کی امید جتائی ہے۔ سب سے مل کر اچھا لگا۔

ٹویٹ

اس سے قبل بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا تھا کہ 15 اپریل تک کے لیے آئی پی ایل پر روک لگا دی جائے گی۔ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 29 مارچ سے شروع ہونا تھا۔

خیر اسی درمیان کئی فلموں کی ریلیز کو بھی روکا گیا ہے، جس میں اکشے کمار اور کترینہ کیف کی فلم 'سوریہ ونسی' ، ارجن کپور اور پرنیتی چوپڑا کی فلم 'سندیپ اور پنکی فرار' شامل ہیں۔ وہیں شاہد کپور کی 'جرسی' ٹیم نے شوٹنگ کو روک دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details