اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ایکشن ڈرامہ فلم سے کم بیک کریں گے شاہ رخ - سدھارتھ آنند کی ایکشن ڈرامہ فلم سے کم بیک

شارخ خان آخری بار فلم زیرو میں نظر آئے تھے، یہ فلم باکس آفس پر پوری طریقے سے فلاپ ہو گئی تھی۔

shahrukh khan
shahrukh khan

By

Published : Jul 25, 2020, 2:21 PM IST

بالی وڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان ہدایتکار سدھارتھ آنند کی ایکشن ڈرامہ فلم سے کم بیک کر سکتے ہیں۔

شاہ رخ آخری مرتبہ سنہ 2018 میں ریلیز فلم ’زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔ شاہ رخ کے پرستار ان کی اگلی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ایک عرصے سے کہا جا رہا تھا کہ شاہ رخ، راج کمار ہیرانی کی فلم سے کم بیک کریں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران شاہ رخ خان تقریباً 18 اسکرپٹس پر کام کرچکے ہیں۔

خیال ہے کہ وہ سدھارتھ آنند کی ایکشن ڈرامہ فلم سے واپسی کریں گے۔

کہا جارہا ہے کہ راجکمار ہیرانی اپنی فلم کی شوٹنگ کناڈا میں کرنا چاہتے تھے لیکن موجودہ عالمی بحران کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں اس کی اجازت نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیے
سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر رجنی کانت پر جرمانہ
سشانت کے نام وقف کی جائے گی فلم 'پانی'

چنانچہ انہوں نے اپنی فلم کی شوٹنگ کی تاریخ میں توسیع کردی۔ اب شاہ رخ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سدھارتھ آنند کی ایکشن ڈرامہ فلم سے واپسی کریں گے۔ ابھی تک فلم کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details