اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

عدالت نے آرین خان کو تین دن کی این سی بی تحویل میں بھیجا - شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان

ڈرگس پارٹی معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو عدالت نے تین روز کے این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

عدالت نے آرین خان کو تین دن کی این سی بی تحویل میں بھیجا
عدالت نے آرین خان کو تین دن کی این سی بی تحویل میں بھیجا

By

Published : Oct 4, 2021, 6:09 PM IST

قلعہ عدالت نے منشیات سے متعلق معاملے میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو 7 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ عدالت نے آرین خان، ارباز مرچنٹ اور مُن مُن دھمیچا کو تین دن کی این سی بی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ این سی بی نے پیر کے روز آرین خان کو عدالت میں پیش کیا تھا۔ این سی بی نے 11 اکتوبر تک آرین کی تحویل مانگی تھی۔

مزید پڑھیں:این سی بی نے آرین خان کو قلعہ عدالت میں پیش کیا

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی سے گوا جانے والے کروز پر چھاپہ مارتے ہوئے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان، ارباز سیٹھ مرچنٹ اور مُن مُن دھمیچا کو حراست میں لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details