یوکرین پر روس کا حملہ نویں روز بھی جاری ہے۔ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کئیو پر کئی خطرناک حملے کیے ہیں۔ روس نے جمعے کو کئیو پر لگاتار چار حملے کیے۔
وہیں خبریں آ رہی ہیں کہ روس یوکرین جنگ کے درمیان شاہ رخ خان اپنی فلم 'پٹھان' کی شوٹنگ کے لیے اسپین جا سکتے ہیں۔ فلم کا اسپین شیڈول پہلے سے طے شدہ تھا، جو کووڈ 19 کی وجہ سے پہلے مکمل نہیں ہوپایا تھا۔ Shahrukh Khan to Shoot Pathan in Spain
اب خبر ہے کہ شاہ رخ آنے والے کچھ دنوں میں اسپین روانہ ہوسکتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے حال ہی میں فلم 'پٹھان' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ فلم 'پٹھان' اگلے سال 25 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ایسے میں فلم کو جلد از جلد مکمل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
'پٹھان' کی ٹیم فلم کا اگلا شیڈول مکمل کرنے کے لیے یورپ روانہ ہو سکتی ہے۔ روس، یوکرین، اسپین، جرمنی، فرانس، پولینڈ یورپی ممالک ہیں، فی الحال یہاں کے حالات اچھے نہیں ہیں۔ ایسے میں روس تیسری عالمی جنگ اور ایٹمی جنگ کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ ایسے میں یورپ کسی بھی صورت میں محفوظ نظر نہیں آتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی مرکزی اسٹار کاسٹ شاہ رخ، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم 8 یا 9 مارچ کو اسپین روانہ ہو سکتے ہیں۔