کنگ خان کے مداح بے صبری سے ان کی فلموں کا انتظار کرتے ہیں، لیکن ابھی انہوں نے بطور اداکار کام کرنے کے حوالے سے کسی بھی فلم کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن ان کی ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ درشیم فلم کے ساتھ مل کر 'کامیاب 'فلم کو پروڈیوس کریں گے۔
ریڈ چیلیز نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی کہ وہ بالی ووڈ فلم 'کامیاب' کو پروڈیوس کررہے ہیں۔جس میں سنجئے مشرا اور دیپک دوبریال مرکزی کردار ادا کریں گے اور اس فلم کے ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ ہاردک مہتا کریں گے۔یہ فلم رواں برس 6 مارچ کو بڑے پردے پر دیکھائی جائےگی۔