اداکار ورون دھون چنڈی گڑھ میں اپنی آئندہ فلم جگ جگ جیو کی شوٹنگ کے دوران کورونا سے متاثر ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اداکار اپنی آئیسولیشن والی اس زندگی میں لطف اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ورون نے انسٹاگرام میں تین تصاویر شیئر کیں اور ہر ایک تصویر اداکار کے عمر کے مختلف مرحلے کو دکھاتی ہے۔ ان تصاویر میں اداکار نوعمر سے لے کر جوان اور آخری میں جھریوں والے بوڑھے شخص کے طور پر نظر آرہے ہیں۔