اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

The Kashmir Files: کوٹہ میں 'دا کشمیر فائلز' کی اسکریننگ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ - کوٹہ میں 'دا کشمیر فائلز' کی اسکریننگ

راجستھان کے کوٹہ میں 'دا کشمیر فائلز' کی اسکریننگ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے منگل سے 21 اپریل تک سی آر پی ایف کی دفعہ 144 نافذ کردی ہے، تاکہ ضلع میں امن و امان برقرار رہے۔ Section 144 enforced in Rajasthan's Kota

کوٹہ میں 'دا کشمیر فائلز' کی اسکریننگ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ
کوٹہ میں 'دا کشمیر فائلز' کی اسکریننگ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

By

Published : Mar 22, 2022, 3:06 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ میں 22 مارچ سے 21 اپریل تک سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ آنے والے تہواروں اور 'دا کشمیر فائلز' کی اسکریننگ کے پیش نظر امن و امان برقرار رہے۔ کوٹہ کے کلکٹر راج کمار سنگھ کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں دفعہ 144 22 مارچ کی صبح 6 بجے سے 21 اپریل کی دوپہر 12 بجے تک نافذ رہے گی۔ Section 144 Imposed in Kota in View of Kashmir Files Screening

پیر کو جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران اجتماعات، احتجاج اور روڈ مارچ پر پابندی ہوگی۔ اس حکم کا اطلاق سرکاری پروگراموں، کووڈ ویکسینیشن وغیرہ پر نہیں ہوگا۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے غیر ضروری، پریشان کن حقائق پوسٹ کرنے اور پھیلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وہیں حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اسی درمیان 'دا کشمیر فائلز' کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اگر جمہوریت میں ' رائٹ آف جسٹس' پر مبنی فلم کی وجہ سے توڑ پھوڑ کی جاتی ہے تو ہمیں انصاف کے بارے میں کیا سوچنا چاہیے۔

انہوں نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو بھی ٹیگ کیا اور کہا کہ پیارے اشوک گہلوت جی، دہشت گردوں کی واحد طاقت ہے کہ وہ خوف پیدا کرتے ہیں اور ہم ڈرتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے لوگوں کو خطاب کرتےہوئے لکھا کہ 'پیارے 'دا کشمیر فائلز' کے ناظرین، یہ آپ کے لیے انصاف کا وقت ہے'۔

مزید پڑھیں: Amir Khan on Kashmir Files: عامر خان نے کہا' ہر بھارتی کو کشمیر فائلز ضروری دیکھنی چاہیے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details