اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ستیہ جیت رائے کی سالگرہ، لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام پروگرام منسوخ - ستیہ جیت رائے کے بیٹے

مشہور ہدایتکار ستیہ جیت رائے کی آج 99 ویں یوم پیدائش منائی جارہی ہے۔فلمی دنیا میں یہ دن خاص اہمیت کا حامل ہے، لیکن اس برس متعدد وجوہات کی بنا پر مختلف ثابت ہورہا ہے۔ا ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ان کے بیٹے اور ہدایتکار سندیپ رائے نے انکشاف کیا کہ ستیہ جیت رائے کی سالگرہ کے موقع پر تمام پروگراموں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

ستیہ جیت رائے کی سالگرہ،
ستیہ جیت رائے کی سالگرہ،

By

Published : May 2, 2020, 5:07 PM IST

ہر سال 2 مئی کو ستہ جیت رائے کی سالگرہ کو جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اگر وہ حیات میں ہوتے تو اس برس وہ 99 سال کے ہوجاتے تھے۔

ہر سال ان کی سالگرہ کے موقع پر کلکتہ میں متعدد پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اور اس سال بھی اس دن کو خاص بنانے کی امید کی جارہی تھی۔ان کی سالگرہ کو انتہائی خلوص اور جوش و خروش سے منایا جانا تھا، لیکن ای ٹی وی بھارت کے ساتھ انٹرویو میں ان کے بیٹے اور ہدایتکار سندیپ رائے نے بتایا کہ اس سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام پروگرام منسوخ کردیے گئے ہیں۔

سندیپ رائے نے اپنے والد کے یوم پیدائش کو جوش و خروش کے ساتھ نہیں منانے پر افسردگی کا اظہار کیا ، لیکن فلمساز نے اس موقع پر کچھ خوشگوار لمحے کو سانجھا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کے یوم پیدائش کے دن کو بہت ہی خلوص انداز میں منایا جاتا ہے۔

سندیپ نے کہا کہ اپنے والد میں منعقد کی جانے والی جلوس اور آئی سی سی آر میں کتابی اجراء سمیت تمام طے شدہ پروگراموں کو کورونا وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب شروعات میں ان کے والد کی سالگرہ کو گھر میں منایا جاتا تھا تب اس تقریب کا حصہ صرف دوست، رشتہ دار اور کچھ یونٹ ممبر ہی ہوتے تھے اور ان کے والد کے مداح گھر کے باہر انتظار کرتے تھے اور بعد میں اتنی بھیڑ ہوجاتی تھی کہ انہیں سنبھالنا ہمارے لیے مشکل ہوتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کی والد کی صحت مزید خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کی ہدایتوں کے مطابق ان کی لوگوں سے ملاقات کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔اس کے بعد سے ان کی سالگرہ کو یا تو کسی رشتے دار کے گھر میں مناتے تھے یا کلکتہ سے باہر مناتے تھے۔

ان کی انتقال کے بعد سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر پورے دن رہتی ہے ۔لوگوں کا صبح 6:30 بجے سے آنا شروع ہوجاتا تھا اور جب تک رات کے 12 نہیں بج جاتے وہ وہیں رہتے تھے۔

جب سندیپ سے پوچھا گیا کہ ستیہ جیت رائے کی سالگرہ کے موقع پر کون سے لزیز پکوان بنتی ہے تو انہوں نے بتایا کہ اس فہرست میں دال، تلی ہوئی مچھلی، آلو کی سبزی، پلاؤ سمیت تمام بنگالی کھانے گھر پر بنتے ہیں۔ان کے لیے ہمیشہ گوشت اور میٹھی دہی دسترخوان پر ضرور ہوتا تھا، لیکن جسمانی حالت صحیح نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں بعد میں گوشت کم دیا جانے لگا۔

جب سندیپ سے پوچھا گیا کہ ستیہ جیت کو کس قسم کے تحفے سب سے زیادہ پسند تھے انہوں نے کہا کہ کتابیں ہمیشہ انکی پسندیدہ چیز رہی ہے۔

سندیپ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کو ایک سی ڈی پلیئر تحفہ میں دیا تھا جس میں وہ ہر وقت اپنی پسندیدہ چیزیں سنتے رہتے تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details