اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سارا علی خان نے اہل خانہ کے ساتھ دیوالی منائی

بالی وڈ اداکارہ سارا علی خان اہل خانہ کے ساتھ دیوالی کا تہوار مناتی نظر آئیں۔ جن کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

سارا نے اہل خانہ کے ساتھ دیوالی منائی

By

Published : Oct 27, 2019, 12:12 PM IST

پورے ملک میں آج روشنی کا تہوار دیوالی کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہاہے۔ دیوالی کا یہ تہوار منانے میں بالی ووڈ کے ستارے بھی پیچھے نہیں ہیں۔
اس دوران اداکارہ سارا علی خان نے سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ جس میں وہ اپنے افراد خاندان کے ساتھ خوش نظر آرہی ہیں۔
سارا نے جو تصویریں شیئر کی ہیں اس میں ان کا پورا خاندان نظر آ رہاہے۔ تصویر میں ان کے والد سیف علی خان، سوتیلی ماں کرینہ کپور، بھائی اپراہیم علی خان اور چھوٹے بھائی تیمور علی خان کے بھی نظر آئے۔
یہ تصویریں سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں، ان تصویروں کو خوب شیئر کیا جا رہاہے۔ سارا نے تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ سبھی کو دیوالی کی مبارک باد۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details