اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ثاقب فلم '83' میں اپنے کردار کے تئیں کافی پرجوش

رنویر سنگھ کی فلم '83' بھارتی کرکٹ کی پہلی ورلڈ کپ جیت پر مبنی ہے۔ اس میں رنویر ٹیم کے کپتان کپل دیو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ تو وہیں ثاقب سلیم ورلڈ کپ کے اسٹار کھلاڑی مہیندر امرناتھ کا کردار ادا کریں گے۔ اس رول کو ادا کرنے کا موقع ملنے وہ خود کو خوش قسمت مانتے ہیں۔

By

Published : Oct 3, 2020, 2:43 PM IST

ثاقب '83' میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں
ثاقب '83' میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں

اداکار ثاقب سلیم 1983 کرکٹ ورلڈ کپ پر مبنی فلم '83' میں کرکٹر مہیندر امرناتھ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایسے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ کردار کے بارے میں ان کے کندھے پر کتنی بڑی ذمہ داری عائد ہوئی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ فلم شروع کرنے سے پہلے انہوں نے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے لیجنڈری کرکٹر کے ساتھ کافی وقت صرف کیا ہے۔

دوستوں اور شائقین کے درمیان جمی کے نام سے مشہور امر ناتھ بھارت کے 1983 ورلڈ کپ کھیل کے اسٹار تھے۔ انہوں نے سیمی فائنل کے ساتھ ساتھ فائنل میں بھی مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انوراگ کیشپ سے ساڑھے آٹھ گھنٹے پوچھ گچھ

ثاقب نے ایک مڈیا ادارہ کو بتایا کہ 'ہر فلم سے پہلے خود پر بہت شک ہوتا ہے اور جب آپ ایک حقیقی زندگی کا کردار ادا کررہے ہوتے ہیں تو آپ کو بس کوشش کرنی کرنی ہوتی اور حقیقی کردار کے قریب رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ جب لوگ فلم دیکھیں تو انہیں آپ میں ایک جھلک ملے۔ میں خوش قسمت رہا ہوں۔ مجھے ان کا کردار نبھانے کو ملا اور مجھے ان کے ساتھ اتنا زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'اب مجھے امید ہے کہ جب فلم سامنے آئے گی تو لوگ مجھ میں جمی، امر ناتھ کو دیکھیں گے۔ میجھے واقعی بہت خوشی ہوگی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details