بالی ووڈ اداکارہ ثانیہ ملہوترا اپنی آئندہ فلم کٹھل کے لیے تیار ہیں، یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹفارم نیٹفلکس پر ریلیز ہوگی۔ یہ فلم خواتین پر مبنی ہے، جس کی ہدایتکار یشووردھن کر رہے ہیں اور یہ ان کی پہلی فلم ہے۔ Sanya Malhotra to play cop in Kathal
یہ فلم ایک چھوٹے شہر کی کہانی کو بیان کرتی ہیں، جہاں ایک مقامی سیاستدان کا قیمتی پھل یعنی کٹھل غائب ہوجاتا ہے اور مہیما نامی ایک نوجوان پولیس افسر، جس کا کردار ثانیہ ادا کر رہی ہیں، خود کو ثابت کرنے کے لیے کیسے اس عجیب و غریب معاملے کو حل کرتی ہیں۔اس فلم کو نیٹفلکس پر ریلیز کیا جائے گا اور فلم کو پروڈیوسر گنیت مونگا کی سکھیا انٹرٹینمنٹ اور بالا جی ٹیلی فلمز کے بینتر تلے فلمایا جائے گا۔
سکھیا انٹرٹینمنٹ کی سی ای او مونگا نے کہا کہ ان کی کمپنی ہمیشہ منفرد، دل کو چھو جانے والی کہانی کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ وہ ثانیہ ملہوترا، نیٹفلکس اور بالاجی ٹیلی فملز کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔ Kathal Film Released in Netflix