اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

رنویر اور دیپیکا ایک مرتبہ پھر پردہ سیمیں پر ساتھ ساتھ - گنگوبائی کاٹھیاواڑی

بالی وڈ کے مشہور فلم ساز و ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی ایک مرتبہ پھر سے رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم بنا سکتے ہیں۔

رنویر اور دیپیکا

By

Published : Oct 27, 2019, 11:55 PM IST

ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے حال ہی میں اپنی اگلی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا اعلان کیا ہے، اس فلم میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

بھنسالی جلد ہی اگلی فلم کا بھی اعلان کریں گے، پچھلے ماہ دیپیکا اور رنویر سنگھ کو بھنسالی کے دفتر میں دیکھا گیاتھا اور ایسی خبریں ہیں کہ ایک مرتبہ پھر سے یہ جوڑی بھنسالی کی فلم میں پھر سے دیکھی جا سکتی ہے۔

کچھ روز قبل بھنسالی کی فلم انشاء اللہ سرخوں میں تھی لیکن سلمان خان کے فلم چھوڑ دینے کے بعد یہ بند ہوگئی، اس کے بعد بھنسالی نے عالیہ بھٹ کے ساتھ نئی فلم گنگوبائی کاٹھیا واڑی بنانے کا اعلان کیاتھا، یہ فلم حسین زیدی کے ناول دی مافیا کوئینس آف ممبئی پر مبنی ہے۔

اس کے علاوہ کچھ روز قبل کارتک آرین بھی سنجے لیلا بھنسالی کے دفتر کے باہر دیکھے گئے تھے اور قیاس لگایا جا رہا ہے کہ کارتک بھی اس فلم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details