فلمساز کرن جوہر 'اسٹار کڈز' کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ جمعرات کو کرن جوہر نے ایک بار پھر بالی ووڈ می نئے چہروں کو لانچ کیا ہے۔ Shanaya Kapoor's Debut Film Announced
کرن جوہر نے اپنی نئی فلم 'بے دھڑک کا اعلان کردیا ہے۔ اس فلم سے مشہور اسٹار کڈ شنایا کپور بالی ووڈ میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ شنایا کپور، اداکار سنجے کپور کی بیٹی ہیں۔ سنجے کپور، اداکار انیل کپور کے چھوٹے بھائی ہیں۔ واضح رہے کہ کرن جوہر نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ شنایا کو بالی ووڈ میں قدم رکھنے میں مدد کریں گے۔ کرن جوہر نے بدھ کے روز ایک پوسٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں تین نئے چہروں کو لانچ کرنے جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعرات کو کرن نے لوگوں کے تذبذب کو ختم کرتے ہوئے ان نئے چہروں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ Bedhadak First Look
کرن جوہر نے اپنی اگلی فلم 'بے دھڑک' کا اعلان کر دیا ہے جس میں شنایا کپور 'نمرت' نامی لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی گرفتح پیرزادہ 'انگد' اور اداکار لکشیہ لالوانی 'کرن' کے کردار میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ گرفتح پیرزادہ اس سے پہلے نیٹفلکس کی فلم 'گِلٹی' میں کام کرچکے ہیں۔ Gurfateh and Lakshya Lalwani Debut Film