اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان - فلم منا بھائی

ادکار سنجے دت نے فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، سنجے دت نے اس فلم میں 'ادھیرا' کا رول ادا کیا ہے۔

snjay
snjay

By

Published : Mar 14, 2020, 9:33 AM IST

بالی وڈ اداکار سنجے دت اب فلم کے جی ایف چیپٹر 2 میں نظر آئیں گے، وہ اس فلم میں منفی کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے ریلیز کی تاریخ کا اعلان اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر کیا۔

60 سالہ ادکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شئیر کیا کہ فلم کے جی ایف کے باب دو کو رواں برس 23 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا 'کے جی ایف چیپٹر 2 میں ادھیرا (فلم کا ایک کردار) کے سفر کی کہانی آپ کے قریبی سینیما گھروں میں 23 اکتوبر کو دیکھنے کو ملے گی'۔

سنجے دت پہلی بار ساؤتھ فلم انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں، وہ فلم کے جی ایف کے باب دو میں ادھیرا کا رول ادا کریں گے، ادھیرا فلم میں ایک منفی کردار ہے۔

گزشتہ برس رییلز کی گئی فلم 'کے جی ایف باب ایک' باکس افیس پر ایک کامیاب فلم رہی، اس فلم کی ساتھ ہی اداکار شارخ خان کی فلم 'ذیرو' بھی ریلیز کی گئی تھی، لیکن ذیرہ کے مقابلہ کے جی ایف نے اچھی کمائی کی۔

اس فلم میں جنوب سینیما کے اداکار 'یش' ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سرندھی شیٹی فلم میں لیڈ رول ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
کورونا وائرس کی وجہ سے سلمان خان کا دورہ ملتوی
فلم آنند کی نمائش کے 48 برس مکمل

فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے ادکار سنجے دت آنے والے دنوں میں فلم سڑک 2، بھوُج، پرائڈ آف انڈیا، تورباز، پرستھم اور شمشیرہ میں نظر آئیں گے۔

سنجے نے کے جی ایف باب دو کی ریلیز کے سلسلے میں کہا 'میں پرجوش ہوں، فلم میں مجھے الگ الگ کردار ادا کرنے کا موقع ملا، اور میں باصلاحیت اداکاروں کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور ہر فلم میں مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ میری پہلی فلم ہے، میں اپنی آنے والے والی فلموں کے لیے پرجوش ہوں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details