بالی ووڈ کی مشہور شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو کورونا وائرس کے تیئں آگاہ کررہی ہیں۔ سنجے دت بھی لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر بیداری پیغام دینے اور محتاط رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سنجے دت نے کورونا واریئرس کا شکریہ ادا کیا - Bollywood celebrities
بالی ووڈ کے ماچومین سنجے دت نے ان سبھی کورونا وارئیرس کا شکریہ ادا کیا ہے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر رات دن خدمت میں مصروف ہیں۔
سنجے دت نے کورونا واریئرس کا شکریہ ادا کیا
وہ اپنے فالوورز کو سماجی فاصلہ رکھنے، محفوط اور صحت مند رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔ انہوں نے اس وبا سے مقابلہ کرنے والے افراد کے تیئں اظہار تشکر کیا ہے۔
انہوں نے لکھا 'میں ان تمام پولیس اہلکاروں، ڈاکٹروں اورہیلتھ کیئر پروفیشنل، فرنٹ لائن ورکرز، اشیائے ضروریہ فراہم کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو بے یہ کام کر رہے ہیں۔ ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں'۔