اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سنجے دت نے 'شمشیرہ' کی شوٹنگ شروع کی - سنجے دت کی بیماری کے پیش نظر

سنجے دت نے فلم 'شمشیرہ' کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ یش راج اسٹوڈیو کے ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن اور سنجے دت کی بیماری کے پیش نظر سیٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

سنجے دت نے 'شمشیرہ' کی شوٹنگ شروع کی
سنجے دت نے 'شمشیرہ' کی شوٹنگ شروع کی

By

Published : Sep 8, 2020, 11:17 AM IST

Updated : Sep 8, 2020, 12:50 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ شمشیرہ کے سیٹوں پر سنجے دت کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ سیٹ پر بہت کم لوگ موجود تھے۔ وہاں موجود افراد کا کورونا ٹیسٹ پہلے ہی کروایا گیا ہے اور تمام لوگوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ان سب نے بڑی احتیاط کے ساتھ فلم شوٹ کیا۔ اس درمیان دو دن کا پیچ ورک پوری طرح مکمل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشان اور انیانہ کی نئی فلم 'خالی پیلی' اکتوبر میں ریلیز ہوگی

واضح رہے کہ 8 اگست کو سنجے دت کو سانس لینے میں دشواری ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران ان کی اہلیہ مانیتا اور بچے دبئی میں تھے۔ 4 دن کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا، لیکن 11 اگست کو انہیں لنگز کینسر (پھیپھڑے کا کینسر) کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد وہ علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے بارے میں سوچنے لگے حالانکہ فی الحال ڈاکٹر جلیل پارکر ممبئی ہی میں ان کا علاج کر رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 8, 2020, 12:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details