اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سلمان خان کا کووڈ-19 پر مبنی گیت ریلیز - کورونا وائرس بحران پر مبنی ایک گانا

سلمان خان نے کورونا وائرس بحران پر مبنی ایک گانا 'پیارا کرو نا' کا اشتراک کیا۔ سلمان نے گانے کی ریلیز کا اعلان انسٹاگرام پر کیا، اور اپنی بایو میں گانے کا لنک بھی دیا۔

سلمان خانسلمان خان
سلمان خان

By

Published : Apr 20, 2020, 2:44 PM IST

سپر اسٹار سلمان خان نے کورونا وائرس پر مبنی ایک گیت ریلیز کیا ہے، اس گیت کا نام 'پیار کرو نا ہے'۔

سلمان خان نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر گیت کی ریلیز کا اعلان کیا اور انسٹا گرام اکاونٹ کے بایو میں گانے کا لنک بھی پیسٹ کیا ہے۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا 'جذباتی طور پر ایک دوسرے کے پاس رہو اور جسمانی طور پر ایک دوسرے سے دور رہو، گانے کی آڈیو ریلیز ہو گئ ہے'۔

گانے میں سلمان پیار کرو نا، اتحاد کرو نا، خیال کرو نا، مدد کرو نا، صبر کرو نا، فکر کرو نا، پیار کرو نا اعتبار کرو نا گاتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔

اسے گانے میں انہیں ریپ کرتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔ اپنے ریپ کے ذریعےسلمان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مختلف احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

54 سالہ اداکار نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گٹار بجانے، شاعری لکھنے اور دیگر فن پاروں کی مشق کرنے جیسے اپنے شوق پر کام کرنے کے لئے تجویز پیش کی ہے۔

اس گیت کو ساجد واجد نے ترتیب یعنی کمپوز کیا ہے اور اس کی بول سلمان اور حسین دلال نے لکھے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details