سلمان خان سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ ان کے مداح انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ اب ایک بار پھر سلمان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ سلمان کی یہ تصویر ان کے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ ہے۔
باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ سردار کے لک میں نظر آئیں گے سلمان خان
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ سردار کے لک میں فوٹو شیئر کی ہے۔
سلمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اور شیرا سردار کے لک میں نظر آرہے ہیں۔ دونوں پگڑی پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور سلمان نے شیرا کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔ فوٹو میں سلمان کی داڑھی بڑھی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ سلمان نےاس کے عنوان میں صرف ’لائلیٹی‘ لکھا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سلمان کے لئے شیرا کتنے زیادہ وفادار ہیں۔
سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’انتم‘ میں ایک سردار کے لک میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم کا ٹیزر حال ہی میں ریلیز ہوا تھا۔ فلم کے مرکزی کردار میں سلمان کے بہنوئی آیوش شرما ہیں۔