اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Salman Khan Superstar: سپر اسٹاروں کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا - سلمان خان کی خبر اردو میں

بالی ووڈ اداکار سلمان خان ( Salman Khan) کا کہنا ہے کہ ستاروں کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا، یہ ہمیشہ موجود رہے گا۔ ہم نوجوان نسل کے لیے سب کچھ اتنا آسان نہیں چھوڑنے والے ہیں۔ ہم سب کچھ انہیں سونپ کر جانے والے نہیں ہیں۔ محنت کرو بھائی، پچاس پلس میں ہم محنت کر رہے ہیں، تو آپ بھی محنت کرو‘۔

سلمان خان
سلمان خان

By

Published : Nov 23, 2021, 8:51 PM IST

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان(Bollywood actor Salman Khan) کا کہنا ہے کہ سپر اسٹارز کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا، حالیہ دور میں سنیما میں کافی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں، او ٹی ٹی کی شکل میں ایک نیا پلیٹ فارم ابھر کر سامنے آیا ہے۔ او ٹی ٹی کے بڑھتے تسلط کے پیش نظر اب یہ کہا جانے لگا ہے کہ اس سے ہندی فلم انڈسٹری میں اسٹارڈم کا دور ختم ہو جائے گا لیکن سلمان خان ایسا نہیں مانتے۔

سلمان خان کا کہنا ہے ’’مجھے نہیں لگتا کہ ستاروں کا دور کبھی ختم ہوگا۔ یہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ یہ ہمیشہ موجود رہے گا۔ 'ہم جائیں گے تو کوئی اور آئے گا، اب نوجوان نسل کے پاس اپنا سپر اسٹارڈم ہوگا۔ میں کئی سالوں سے سن رہا ہوں کہ یہ آخری جنریشن ہے، ہم نوجوان نسل کے لیے سب کچھ اتنا آسان نہیں چھوڑنے والے ہیں۔ ہم سب کچھ انہیں سونپ کر جانے والے نہیں ہیں۔ محنت کرو بھائی، پچاس پلس میں ہم محنت کر رہے ہیں، تو آپ بھی محنت کرو‘‘۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details