اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Film Runway 34 Teaser Out: سلمان خان نے اپنے دوست اجے دیوگن کی فلم 'رن وے 34' کا ٹیزر ریلیز کیا - سلمان خان نے رن 34 ٹیزر ریلیز کیا

سپر اسٹار سلمان خان نے اجے دیوگن کی فلم رن وے 34 کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اجے نے اس فلم کی ہدایتکاری کی بھی ہے۔ یہ فلم 29 اپریل 2022 کو بڑے پردے پر آئے گی۔ Film Runway 34 Teaser Out

سلمان خان نے اپنے دوست اجے دیوگن کی فلم 'رن وے 34' کا ٹیزر ریلیز کیا
سلمان خان نے اپنے دوست اجے دیوگن کی فلم 'رن وے 34' کا ٹیزر ریلیز کیا

By

Published : Mar 15, 2022, 2:19 PM IST

اجے دیوگن، امیتابھ بچن اور راکل پریت سنگھ کی فلم رن وے 34 کے ٹیزر کو منگل کی صبح سلمان خان نے ریلیز کیا۔ Salman Khan releases Ajay Devgn's Runway 34 teaser

47 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ 35 ہزار فٹ کی اونچائی سے اڑ رہا ایک طیارہ کیسے ایک طوفان میں پھنس جاتا ہے۔رن وے 34 کے ٹیزر میں اجے اور راکل نظر آرہے ہیں جو طوفان میں پھنسے اس ہوائی جہاز کے پائلٹ ہیں اور انہیں شدید بارش کی وجہ سے اپنی پرواز کو لینڈ کرنے میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیز شیئر کرتے ہوئے سلمان نے ٹویٹ کیا کہ ' میرے پاس ابھی کوئی فلم تیار نہیں ہے تو میں نے اپنے بھائے اجے دیوگن سے درخواست کی ہے کہ اگر وہ عید کے موقع پر عیدی دینے کے لیے آجائیں۔ چلو اس عید ہم سب منائیں گے اور دیکھیں گے # رن وے 34۔'

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اجے نے اس پروجیکٹ کی ہدایتکاری بھی کی ہے۔ اس فلم میں اجے ناگر بھی اہم کردار میں ہیں، جو کیری میناتی کے نام سے مشہور ہوئے ہیں۔ وہ اس فلم کے ذریعہ اپنی فلمی کیرئیر کی شروعات کریں گے۔

سچے واقعہ پر مبنی اس فلم کے ٹریلر کو 21 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم کو اجے دیوگن کی بینر ایف فلمز، کمار منگل پاٹھک، وکرانت شرما، سندیپ ہریش کیولانی، ترلوک سنگھ جیٹھی، حسنین حسینی اور جے کنوجیا نے پروڈیوس کیا ہے۔

رن وے 34 کو پہلے مے ڈے نام سے ریلیز کیا جانا تھا لیکن میکرز نے ٹائٹل کو تبدیل کردیا ۔ یہ تھرلر فلم 29 اپریل 2022 کو بڑے پردے پر آئے گی۔

مزید پڑھیں: The Kashmir Files وویک اگنی ہوتری نے کہا 'دا کشمیر فائلز پر ویب سیریز بنائیں گے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details