اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

جب یوزر نے کہا کہ سلمان خان کی بیوی اور بیٹی دبئی میں ہیں، جانیے کیا کہا سلمان نے۔۔۔

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی شادی اور افیئر کو لیکر اکثر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ایک شخص نے کہا کہ سلمان نے اپنی اہلیہ نور اور بیٹی کو چھپا کر رکھا ہے۔ جس پر انہوں نے کہا کہ سب بکواس ہے۔

salman Khan reacts to rumours of having wife and 17 Years old daughter in Dubai
جب یوزر نے کہا کہ سلمان خان کی بیوی اور بیٹی دبئی میں ہیں، جانیے کیا کہا سلمان نے۔۔۔

By

Published : Jul 21, 2021, 7:55 PM IST

دراصل ارباز خان کا شو پنچ کا دوسرا سیزن ریلیز ہو گیا ہے۔ جس میں بطور گیسٹ سلمان خان نظر آئے۔ یہ دوسری سیریز کا پہلا شو ہے۔

اس شو کے دوران ارباز خان نے یوزرس کے کمنٹ پڑھے، جس پر سلمان خان نے جواب دیا۔

اس پر سلمان کو ایک یوزر نے لکھا کہ 'کہا چھپا بیٹھا ہے ڈرپوک۔ بھارت میں سب جانتے ہیں کہ تو دبئی میں اپنی بیوی اور 17 سال کی بیٹی کے ساتھ ہے۔ بھارت کے لوگ کو کب تک بیوقوف بناؤ گے۔'

مزید پڑھیں:

Naseeruddin Shah Birth Anniversary: اداکار نصیرالدین شاہ کا آج 71واں یومِ پیدائش

جس پر وہ کہتے ہیں کہ، 'یہ لوگ بہت اچھی جانکاری رکھتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے آگے کہا کہ یہ سب بکواس ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کس کے بارے میں بات کی ہے، اور انہوں نے کہاں پوسٹ کیا ہے۔ کیا یہ شخص واقعی میں سوچتا ہے کہ میں اس کا جواب دے کر ان کی عزت کروں گا؟ بھائی، میری کوئی بیوی نہیں ہے، میں نو سال کی عمر سے ہی گیلکسی اپارٹمنٹ میں رہتا ہوں۔ میں اس کا جواب نہیں دے رہا ہوں۔ پورا بھارت جانتا ہے کہ میں کہاں رہتا ہوں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details