اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سلمان خان نے کاسٹنگ کی خبروں کو افواہ بتایا - سلمان خان کے تعلق سے افواہ

سلمان خان نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ان سے متعلق تمام افواہوں کو واضح کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا۔کچھ دنوں سے خبریں آرہی تھی کہ سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی فلموں کے لیے کاسٹنگ کر ر ہی ہے ۔جس پر سلمان نے تبنیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے نام کا غلط استعمال ہوگا تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔

سلمان خان نے  کاسٹنگ  کی خبروں کو افواہ بتایا
سلمان خان نے کاسٹنگ کی خبروں کو افواہ بتایا

By

Published : May 14, 2020, 5:19 PM IST

سلمان خان نے بدھ کے روز واضح کیا کہ ان کے پروڈیکشن ہاؤس سلمان خان فلمز ابھی کسی فلم کے لیے کاسٹنگ نہیں کررہی ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گشت کررہی تھی کہ سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی سلمان خان فلمز اپنے اگلے پروجیکٹ کے لیے اداکارؤں کو کاسٹ کررہا ہے۔

حالانکہ، خود سلمان خان نے بدھ کے روز ٹوئیٹ کیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ 'یہ واضح کرنا ہے کہ نہ ہی میں اور نہ ہی سلمان خان فلمز ابھی کسی فلم کے لیے کاسٹنگ کر رہی ہیں۔ہم نے اپنی آنے والی فلم کے لیے کسی کاسٹنگ ایجنٹ نہیں رکھا گیا ہے۔

سلمان نے یہ بھی بتایا کہ اگر ان کے نام کا استعمال کرکے کوئی شخص یا ایجنسی ایسا کرنے کی کوشش کرتی ہے تو سلمان ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ اس سے متعلق کوئی بھی میل یا میسج آپ کو ملتا ہے تو اس پر اعتماد نہ کریں۔اگر غلط طریقے سے کوئی سلمان خان فلمز یا میرے نام کا استعمال کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ساتھ میں اس پوسٹ پر سلمان نے عنوان لکھا ہے کہ مت کرو افواہوں پر یقین۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details