اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کورونا واریئرز کی مدد کے لئے آگے آئے سلمان خان

پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سلمان خان کورونا واریئرز کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ سلمان خان ہر روز ممبئی میں کورونا فرنٹ لائن وارئیرز کے لئے 5000 فوڈ پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں۔

کورونا واریئرس کی مدد کےلئے آگے آئے سلمان خان
کورونا واریئرس کی مدد کےلئے آگے آئے سلمان خان

By

Published : Apr 27, 2021, 8:54 PM IST

مشہور اداکار سلمان خان ایک بار پھر ممبئی میں کورونا فرنٹ لائن واریئرز کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر سے ملک میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ایک بار پھر عام لوگوں سے لے کر مشہور شخصیات تک مدد کے لیے سامنے آرہے ہیں۔ حکومت کے ساتھ عام لوگ بھی اس جنگ کے خلاف عوام کی حمایت اور ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں۔ اسی دوران مشہور افراد بھی ایک بار پھر لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔

پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سلمان خان کورونا واریئرز کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ سلمان خان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جہاں وہ کورونا فرنٹ لائن کارکنوں کو بھیجے جانے والے کھانے کے معیار کی جانچ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سلمان خان ہر روز ممبئی میں کورونا فرنٹ لائن وارئیرز کے لئے 5000 فوڈ پیکٹ تقسیم کررہے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details