اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سلمان خان نے کمال خان کے خلاف توہین عدالت کی اپیل کی - کمال خان کے خلاف توہین عدالت کی اپیل

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کمال آر خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

Kamaal Khan contempt Case
Kamaal Khan contempt Case

By

Published : Jun 8, 2021, 12:51 AM IST

سلمان خان(salman khan) کے وکیل پردیپ گاندھی نے ایڈیشنل سیشن جج سی وی مراٹھے کو بتایا کہ یقین دہانیوں کے باوجود کمل آر خان(kamal r khan) توہین آمیز ٹویٹس کر رہے ہیں۔

سلمان خان نے عدالت میں درخواست دائر کردی جس میں اداکار کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت تبصرے کرنے پر توہین عدالت(Contempt of court) کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی گئی۔

یہ درخواست سلمان کے ذریعہ دائر ہتک عزت کے مقدمے میں دائر کی گئی ہے۔ ہتک عزت کے مقدمے میں سلمان نے کمال آر خان سے براہ راست یا بالواسطہ ویڈیوز، کاروبار اور فلموں پر تبصرہ کی ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے یا کوئی اور مواد اپ لوڈ کرنے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔

جب پچھلے مہینے ہتک عزت کا مقدمہ کی سماعت ہوئی تو کمال آر خان کے وکیل منوج گڈکری نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل سنوائی کی اگلی تاریخ تک سلمان کے خلاف مزید کوئی توہین آمیز پوسٹ یا تبصرہ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'رادھے'(radhe) پر تبصرہ اور توہین آمیز باتیں کرنے کے معاملے میں سلمان خان نے کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کی شکایت درج کروائی تھی۔

اس کے بعد پیر کے روز سلمان کے وکیل پردیپ گاندھی نے ایڈیشنل سیشن جج سی وی مراٹھے کو بتایا کہ یقین دہانیوں کے باوجود کمال آر خان توہین آمیز ٹویٹ کررہے ہیں۔ پردیپ گاندھی نے دلیل دی کہ یہ عدالت کی توہین ہے۔'

اس کے بعد کمال آر خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے درخواست پر دلائل سنے اور اسے 11 جون کو مزید سماعت کے لیے درج کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details