اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سلمان اکشے باکس آفس پر آمنے سامنے - فلم عید کے موقع پر ریلیز نہیں ہورہی

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور کھلاڑی کہ جانے والے اکشے کمار کی فلمیں اگلے برس عید کے موقع پر باکس آفس پر ٹکرانے جارہی ہیں۔

سلمان اکشے باکس آفس پر آمنے سامنے

By

Published : Aug 27, 2019, 3:13 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:30 AM IST

سلمان اور سنجے لیلا بھنسالی نے واضح کیا کہ ان کی فلم 'انشا اللہ' آئندہ برس 2020 میں عید کے موقع پر ریلیز نہیں ہورہی ہے۔ اس لئے اکشے کمار نے اپنی آنے والی 'لکشمی بامب' کو عید کے موقع پر ریلیز ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

سلمان نے اکشے کے اس اعلان کے باوجود ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھلے ہی ان کی فلم عید کے موقع پر ریلیز نہیں ہورہی ہے لیکن وہ ضرور آرہے ہیں۔ سلمان نے مزید کہا کہ کک-2 آئندہ برس ریلیز ہوگی۔
سلمان نے لکھا 'اتنا مت سوچنا میرے بارے میں، دل میں آتا ہوں اور عید پر بھی'۔

حالانکہ سلمان نے ابھی خلاصہ نہیں کیا ہے کہ وہ عید پر کس فلم میں نظر آئیں گے۔ فلم 'بھارت' کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ عالیہ بھٹ کے ساتھ سلمان پردے پر نظر آئیں گے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 11:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details