بالی ووڈ کے معروف فلم اداکار سیف علی خان اپنے تازہ انٹرویو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب ٹرول ہورہے ہیں۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں یہ بتایا ہے کہ ان کی آنے والی فلم 'آدی پرش لنکیش' کو انسان بنائے گی اور سیتا کے اغوا کا جواز پیش کرے گی۔
رواں برس کے ستمبر ماہ میں سوشل میڈیا کے ایک مخصوص طبقے نے سیف کو پربھاس کی آنے والی فلم 'آدی پرش' سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔کئی سوشل میڈیا صارفین نے یہ میسجز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سیف کو اس فلم میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں اور اس فلم کے پروڈیوسر کو ان کی جگہ کسی دیگر اداکار کو کاسٹ کرنا چاہیے۔
آن لائن ٹرول ہونے کے باوجود بھی فلم کے ہدایتکار اوم راؤت اور فلم میکرز سیف کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔
اس فلم میں لنکیش کے کردار میں سیف کو کاسٹ کیے جانے کے بعد آئے ردعمل نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ جب سے اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کچھ تفصیلات بتایا ہے کہ فلم میں ان کا کردار سامعین کے خیلات سے بہت مختلف ہوگا، جس کا تصور سامعین نے ابھی تک نہیں کیا ہوگا۔