بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ اب ان کے بیٹے ابراہیم علی خان بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق سیف نے کہا کہ 'ابراہیم اداکاری میں اپنا کیریئر بنانے کےلیے تیار معلوم ہوتے ہیں اور کیوں نہیں؟ میں اپنے سبھی بچوں کو اسی پیشے میں دیکھنا پسند کروں گا۔ یہاں پر کام کرنا سب سے اچھا ہے'۔
انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ 'مجھے یاد ہے کہ 17 سے 18 سال کی عمر میں، میں بہت نالائق تھا اور اداکاری نے مجھے خود کو برباد کرنے سے بچایا تھا۔ اس کام نے مجھے پہچان بنانے کی وجہ سے میرے دل کو تشفی اور سکون بخشا اور مجھے وہ سب کچھ دیا جس کا میں خواہشمند تھا'۔