فلم سڑک 2 کا ٹریلر دنیا میں تیسرا سب سے زیادہ ناپسندیدہ ویڈیو بن گیا ہے اور بھارت میں سے زیادہ ناپسند ویڈیوز اس کا شمار کیا گیا ہے۔
ویب پورٹل ڈیٹا انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر فلم سڑک ٹو کے ٹریلر کو 9.2 ملین ڈسلائک ملے ہیں، اس سے پہلے سنہ 2010 میں جسٹن بیبر کے گانے 'بیبی' کو 18.2 ملین ڈسلائک ملے تھے۔
سڑک ٹو کے ٹریلر کو 12 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا، جس کے بعد صارفین نے اس ٹریلر کو بالی ووڈ اقربا پروری کی مثال کہا، اور اس کے بعد ویڈیو کو ڈسلائک کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔
اس فلم کو ہدایت کار مہیش بھٹ کی جانب سے بنایا جارہا ہے اور فلم میں اداکار سنجے دت کے علاوہ عالیہ بھٹ اور ادتیا رائے کپور اداکاری کر رہے ہیں۔