اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

صبا علی خان نے سارا اور ابراہیم کی بچپن کی تصویر شیئر کی - اداکارہ سارہ علی خان

اداکارہ سارا علی خان کی پھوپھی صبا علی خان نے اپنی بھانجی سارا اور بھتیجے ابراہیم علی خان کے بچپن کی پیاری تصویریں انسٹاگرام میں شیئرکی ہیں۔

صبا علی خان نے سارا اور ابراہیم کی بچپن کی تصویر شیئر کی
صبا علی خان نے سارا اور ابراہیم کی بچپن کی تصویر شیئر کی

By

Published : Jun 8, 2021, 7:36 PM IST

اداکار سیف علی خان کی بہن صبا علی خان جو باقاعدگی کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنے خاندان کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحات کی تصویریں شیئر کرتی ہیں، انہوں نے آج اپنی بھانجی اور اداکارہ سارہ علی خان اور بھتیجے ابراہیم علی خان کی کچھ ایسی تصویریں شیئر کی ہیں، جسے اب تک مداحوں نے نہیں دیکھا ہوگا۔

صبا کے ذریعہ شیئر کی گئی سارا اور ابراہیم کی ان بچپن کی تصاویر میں دونوں بہت پیارے لگ رہے ہیں۔

صبا علی خان نے سارا اور ابراہیم کی بچپن کی تصویر شیئر کی

صبا نے اس تصویر کے عنوان میں لکھا کہ میرے ذریعہ 'چھوٹی سارا اور چھوٹا ابراہیم'، یہ تصویر میں نے کھینچی ہے'۔تصویریں کھینچنا ان لمحات کو قید کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔جس کے ذریعہ ہم ان لمحات کو پیچھے مڑ کر دیکھ سکتے ہیں اور انہیں یاد کرسکتے ہیں۔وہ دن کافی مزے کے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details